خراب سیاست اور چنگیزی کا عالمی راج
خراب سیاست اور چنگیزی کا عالمی راج! آج کی دنیا بظاہر ترقی، انسانی حقوق اور انصاف کے خوبصورت نعروں سے بھری ہوئی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر کمزور قوموں کو مسلسل دبانے میں مصروف ہیں۔ طاقتور ممالک اپنی سیاسی اور معاشی برتری قائم رکھنے کے لیے جنگوں، سازشوں اور خوف کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں خونریزی، ظلم اور بے چینی عام ہوتی جا رہی ہے۔ فلسطین، کشمیر، شام اور دیگر مظلوم علاقوں میں ہزاروں معصوم انسان ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ عورتیں، بچے اور بزرگ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، مگر عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے دعویدار اکثر خاموش تماشائی دکھائی دیتے ہیں۔ انصاف کا معیار کمزور کے لیے الگ اور طاقتور کے لیے الگ نظر آتا ہے۔ یہی دوہرا معیار عالمی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ آج میڈیا بھی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے لوگوں کی سوچ کو متاثر کیا جا رہا ہے۔ جھوٹ، فحاشی اور بے راہ روی کو آزادی کا نام دیا جاتا ہے جبکہ سچ بولنے والوں کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ نوجوان نسل خاص طو...


Comments
Post a Comment